لاہور : بی آر بی نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
بی آر بی نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش نہر سے نکال لی۔پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی، تاہم متوفی کی عمر تقریباً 30 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔