تازہ ترین

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پنجاب پولیس میں 14 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔

جاری احکامات کے مطابق منصور احمد کو ڈی ایس پی سیون کلب سیکیورٹی ڈویژن لاہور، شہزاد اصغر کو ڈی ایس پی پریزن سیکیورٹی لاہور اظہر حسین کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر راجن پور۔شاہد محمود کو ڈی ایس پی سی آئی اے گجرات، محمد عبدالحی کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان، آصف سعید کو ڈی ایس پی لیگل خانیوال ۔عفر رضا کو ڈی ایس پی نیو ملتان، اطہر نوید کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بہاولپور، ارشد علی کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس وہاڑی اور احسان سلیم کو ٹریفک افسر ماڈل ٹاؤن۔ علی کو ڈی ایس پی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، طاہر انیس کو ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی آپریشنز اور محمد زیارت کو ڈی ایس پی دریا خان، بھکر تعینات کر دیا گیا ہے۔