لاہور : بادامی باغ میں فائرنگ سے ایک شخص قتل
تھانہ بادامی باغ کی حدود میں ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عبدالناہید خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔مقتول کا تعلق ضلع نارووال کے علاقے شکر گڑھ سے تھا۔ واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔