تازہ ترین

 دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم.ایک شخص جاں بحق .خاتون سمیت دو شدید زخمی ہسپتال منتقل. ریسکیو ذرائع کے مطابق  موضع نظام دین کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک 50 سالہ شخص  بشارت جاں بحق ہو گیا، جب کہ ایک 60 سالہ خاتون صغراں بی بی اور 30 سالہ شہباز شریف شدید زخمی ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری  جائے حادثہ پر پہنچ گئیں. اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو   طبی  امداد فراہم کرنے کے بعد ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Leave A Comment

Advertisement