تازہ ترین

راولاکوٹ میں پولیس چوکی پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے سندھ رینجرز کے نائک بوستان خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ 5 نومبر کو کالعدم تنظیم کے مسلح عناصر نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں سندھ رینجرز کے نائک بوستان خان زخمی ہوگئے تھے۔ وہ آج 9 نومبر کو دوران علاج دم توڑ گئے۔شہید نائک بوستان خان کا تعلق ضلع کوہاٹ سے تھا اور وہ آزاد جموں و کشمیر پولیس کی درخواست پر امن و امان کے قیام میں معاونت کے لیے تعینات تھے۔

آزاد جموں و کشمیر پولیس نے نائک بوستان خان کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement