لاہور : محرم الحرام ، شدید گرمی، فوگ کینن تعینات کرنے کا فیصلہ
محرم الحرام کے دوران شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے پنجاب کے بڑے اضلاع میں فوگ کینن تعینات کیے جائیں گے۔ عزاداروں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے 15 فوگ کینن استعمال کیے جائیں گے۔
\لاہور میں 4 فوگ کینن مختلف جلوس روٹس اور اہم مقامات پر لگائے جائیں گے۔ملتان، جھنگ، چنیوٹ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایک ایک فوگ کینن تعینات کیا جائے گا۔سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی فوگ کینن فراہم کیے جائیں گے۔جلوسوں کے راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ کر کے درجہ حرارت کم کیا جائے گا۔
فوگ کینن کے ذریعے عزاداروں کو گرمی سے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔محرم الحرام کے دوران عوامی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔گرمی اور گردوغبار کے اثرات کم کرنے کے لیے فوگ کینن آپریشن جاری رکھا جائے گا۔