تازہ ترین

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہورکی ہدایت پر شہر بھر میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف سخت انفورسمنٹ کے لیے ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت بغیر لائسنس یا پرمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والے بچوں کی موٹرسائیکلیں فوری طور پر بند کر دی جائیں گی اور یہ اس وقت تک واپس نہیں ملیں گی جب تک وہ باقاعدہ ڈرائیونگ پرمٹ حاصل نہیں کر لیتے، جبکہ 16 سے 18 سال کی عمر کے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں بھی بند کر دی جائیں گی۔
سی ٹی او لاہور نے واضح کیا ہے کہ کم عمر کار ڈرائیور کی گاڑی والدین کی طرف سے شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد ہی ریلیز کی جائے گی، کیونکہ بغیر پرمٹ کم عمر ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 16 سے 18 سال کے بچوں کے ڈرائیونگ پرمٹ ضرور بنوائیں۔شہریوں کی سہولت کے لیے لاہور میں 13 مقامات پر ڈرائیونگ پرمٹ کی سہولت دستیاب ہے، جہاں کم عمر ڈرائیورز اپنے سمارٹ کارڈ، بے فارم اور والدین یا گارڈین کے ہمراہ لائسنس آفس وزٹ کر کے اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق اس مہم کا بنیادی مقصد سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement