لاہور : این سی سی آئی اے کی کارروائی، سائبر فراڈ میں ملوث 11 ملزمان گرفتار
لاہور میں این سی سی آئی اے نے غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سائبر فراڈ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گلبرگ اور برکت مارکیٹ میں قائم غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے، جہاں کارروائی کے دوران بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے والے 6 ملزمان بھی گرفتار کیے گئے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 13 لیپ ٹاپ، 6 موبائل فون، 6 کمپیوٹر، اہم ڈیجیٹل ڈیٹا اور VOIP سافٹ ویئر بھی برآمد کر لیا گیا۔