عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی معطل کرنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواستوں پر فوری طور پر نظر بندی کے نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس عبہر گل خان نے درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور متعلقہ فریقین سے رپورٹ بھی طلب کی ہے۔