پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے جانے والی غلیلوں کی کھیپ پکڑی گئی، ڈرائیور گرفتار
ی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے جانے والی غلیلوں کی کھیپ پکڑی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے 23 ستمبر کو غلیلوں سے بھری گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔غلیلوں کی کھیپ پشاور لے جائی جا رہی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحویل میں لیے گئے احتجاجی سامان کو نذر آتش کردیا۔اس حوالے سے درج درخواست میں گاڑی کو قبضے میں لینے اور ڈرائیور کی گرفتاری سمیت دیگر تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔