پنجاب حکومت آج 5131 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی
پنجاب حکومت آج مالی سال کا 5131 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی۔ بجٹ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی اخراجات، سماجی شعبوں اور مختلف فلاحی منصوبوں کے لیے بڑے فنڈز مختص کیے جانے کی تجاویز شامل ہیں۔ وفاق کو ترقیاتی بجٹ میں مالی رعایت دینے کے بعد پنجاب کا ترقیاتی بجٹ مجموعی طور پر 47 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب حکومت اس سے قبل وفاقی حکومت کو 570 ارب روپے کی مالیاتی رعایت دے چکی ہے۔
مالی تخمینوں کے مطابق پنجاب کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کے تحت قابل تقسیم محاصل سے 3793 ارب 70 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے، جبکہ صوبائی محصولات کی مد میں 1330 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق تنخواہوں کے لیے 650 ارب روپے اور پنشن کے لیے 505 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔پنجاب فنانس کمیشن کے لیے 800 ارب روپے، سماجی تحفظ کے لیے 25 ارب روپے جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے لیے 150 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔آپریشنل اخراجات کے لیے 580 ارب 20 کروڑ روپے اور دیگر پروگرام سرمایہ کاری کے لیے 221 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
بیرونی معاونت سے جاری منصوبوں کے لیے 54 ارب روپے اور دیگر ترقیاتی و سرمایہ جاتی اخراجات کے لیے 570 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ترقیاتی منصوبے اور شعبہ جاتبجٹ میں صحت کے شعبے کے لیے مجموعی طور پر 680 ارب روپے مختص کیے جانے کا تخمینہ ہے، جبکہ مفت ادویات کے لیے 100 ارب روپے رکھے جا سکتے ہیں۔ کینسر اور فالج کے مریضوں کے لیے ادویات کی مد میں بھی خصوصی فنڈز شامل ہوں گے۔
تعلیم کے شعبے کے لیے 900 ارب روپے سے زائد بجٹ کی تجویز ہے۔ طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ، الیکٹرک اسکوٹیز اور سائیکل اسکیمیں بھی بجٹ کا حصہ ہوں گی، جبکہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے لیے 20 ارب روپے سے زائد مختص کیے جانے کا امکان ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے جاری منصوبوں کے لیے 200 ارب روپے سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔مزدور کی ماہانہ اجرت میں اضافے کا امکان ،رمضان پیکج کے لیے 35 ارب روپے،سبسڈی کے لیے 80 ارب روپے سے زائدیونیورسٹی گرانٹس کے لیے 18 ارب روپے،کسان کارڈ کے لیے 10 ارب روپے جبکہ ہمت کارڈ اور اقلیتی کارڈ کے لیے 3 ارب روپے رکھے جانے کا تخمینہ ہے۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا، جبکہ ترقیاتی بجٹ میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی۔
Leave A Comment