عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے اور ابتدائی امن معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں یکدم بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، پیر کے روز کاروباری آغاز پر ہی سونے کی قیمت 2.5 فیصد بڑھ گئی۔اس سفارتی پیش رفت کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سپاٹ گولڈ کی قیمت 4,322.87 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی، جو کہ گزشتہ چند روز کے دوران سونے کی بلند ترین سطح ہے۔اسی طرح امریکی فیوچرز مارکیٹ میں بھی اگست کی ڈیلیوری کے لیے سونے کا بھاؤ 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 4,344.80 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیا گیا۔
معاشی ماہرین کے مطابق، امن معاہدے کی خبروں کے باعث امریکی ڈالر کی قدر میں کمی آئی ہے، جس نے سونے کو دیگر کرنسیوں کے حامل سرمایہ کاروں کے لیے سستا اور پرکشش بنا دیا ہے۔
Leave A Comment