نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مارچ 2026 کے بعد نافذ کیے گئے کفایت شعاری اقدامات واپس لے لیے گئے ہیں، تاہم مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقات کار بدستور برقرار رہیں گے۔دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز اور مارکیز کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ریستوران، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے بند ہوں گے، البتہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ فارمیسیز، ہسپتال، لیبارٹریز اور میڈیکل سٹورز پر اوقات کار کی کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی، پٹرول پمپس، سی این جی سٹیشنز اور برقی گاڑیوں کے چارجنگ مراکز بھی پابندیوں سے مستثنیٰ رہیں گے۔
پنجاب حکومت نے معلوماتی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی بندش کے اوقات سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
Leave A Comment