تازہ ترین

سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آپریشنل سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملکی پروازوں کے لیے ٹرمینل ون جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے ٹرمینل ٹو مختص کیا گیا ہے ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق یہ انتظام اتوار 25 اکتوبر 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت قومی فضائی کمپنیوں کی بین الاقوامی پروازیں ٹرمینل ٹو سے جبکہ اندرونِ ملک پروازیں ٹرمینل ون سے آپریٹ ہوں گی

انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے اپنی متعلقہ ایئرلائن سے پرواز اور بکنگ کی صورتِ حال کی تصدیق کرلیں اور فضائی کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہدایات پر عمل کریں

Leave A Comment

Advertisement