تازہ ترین

تحریک انصاف کے رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ  مقتول رہنما کے ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا۔ٹک ٹاکر ماریہ کو لاہور پولیس نے سیالکوٹ سے گرفتار کیا، ذرائع  نے کہا کہ ٹک ٹاکر فیصل آباد کی رہائشی ہے، وقوعہ کے بعد سے مفرور تھی۔ٹک ٹاکر ماریہ کو موبائل نمبر کے ذریعے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا۔