لاہور: اسلام پورہ میں لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی خاتون گرفتار
لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں لڑکی کے کان سے بالی نوچنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمہ مختلف تھانوں میں چوری اور اسنیچگ کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔