گلشن معمار پولیس نے ناردرن بائی پاس ایم ڈی کٹ کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت وقار جبکہ ساتھی کو مدثر کے نام سے شناخت کیا گیا ، ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔پولیس نے زخمی ڈاکو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement