لاہور : ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی آج سے ہڑتال کی کال، دکانیں بند، سپلائی متاثر
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں میں ایل پی جی کی دکانیں بند ہوگئیں، جس سے سپلائی متاثر ہونے لگی ہے۔ ہڑتال جاری رہنے کی صورت میں صوبائی دارالحکومت میں ایل پی جی کے بحران کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے پیرا فورس، سول ڈیفنس اور بلدیہ کے اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی کی ری فلنگ اور ڈیکینٹنگ کے خلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران دکانیں سیل اور سامان ضبط کیا جا رہا ہے۔ کارروائیوں کے دوران اب تک 14 کروڑ روپے مالیت کا سامان توڑا جا چکا ہے۔ ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے سرکاری اہلکاروں پر مبینہ طور پر رشوت اور بھتہ وصولی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانوں کے لیے واضح اور قابلِ عمل معیاری طریقۂ کار (ایس او پیز) مرتب کیا جائے تاکہ کاروبار کرنے والوں کو درپیش مسائل حل ہوسکیں۔دکانوں کے لیے واضح اور قابلِ عمل معیاری طریقۂ کار (ایس او پیز) مرتب کیا جائے تاکہ کاروبار کرنے والوں کو درپیش مسائل حل ہوسکیں۔مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو شہر بھر میں ہڑتال جاری رکھی جائے گی۔
ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ کارروائیوں کے دوران اب تک 14 کروڑ روپے مالیت کا سامان توڑا جا چکا ہے۔ ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے سرکاری اہلکاروں پر مبینہ طور پر رشوت اور بھتہ وصولی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
شہریوں کو ایل پی جی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ سپلائی متاثر ہونے سے گیس کی دستیابی اور قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔