تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور شعبہ ایمرجنسی، فارمیسی سمیت مختلف وارڈز میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے دستیاب طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر  نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ طبی سہولیات کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور تمام کاؤنٹرز مکمل طور پر آپریشنل رکھے جائیں۔ تمام شعبہ جات میں سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ مریضوں کی بروقت تشخیص اور علاج معالجے کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت ہمہ وقت دستیاب ہونی چاہیے۔ ڈاکٹرز اور طبی عملہ مریضوں کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Leave A Comment

Advertisement