لاہور : سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ہلاک
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے اس کے ساتھیوں نے سی سی ڈی ٹیم پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران زیرِ حراست ملزم نور اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ ملزم کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔