تازہ ترین

کراچی میں 22 کروڑ روپے کی واردات کے 2 ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا۔ ملزم مہتاب اور اس کے رشتے دار عبدالرحمٰن کو جھنگ سے گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار ملزم مہتاب کے خلاف چوری و نقب زنی کے 18 مقدمات درج ہیں، ملزم اپریل میں کراچی کے علاقے صدر میں 22 کروڑ روپے کی چوری میں ملوث رہا ہے۔ملزمان جھنگ، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں بھی چوری کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ملزم عبدالرحمٰن سے 9 ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان سے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج چوری کے مقدمے کا مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement