رحیم یارخان : ناچاقی پر میکے بیٹھنے پرسسرالیوں کا گھرمیں داخل ہوکربہو اور باپ پر بہیمانہ تشدد
رحیم یارخان(أن لائن)ناچاقی پر میکے بیٹھنے پرسسرالیوں کا گھرمیں داخل ہوکربہو اور باپ پر بہیمانہ تشدد’ کلہاڑی کے پے در پے وارکرکے شدیدزخمی کرڈالا’ باپ بیٹی جان بچاکر نزدیکی مسجد میں پناہ لینے پہنچ گئے’ا مام مسجدکی اطلاع پرپولیس نے حملہ آور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی’ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’ٹبہ ظاہرپیر میں گلزارمدینہ مسجدکے امام محمدعلی نے پولیس پکار پردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اسی علاقہ کے رہائشی سلمان کی بیٹی سنبل گھریلوناچاقی پراپنے والد کے پاس رہائش پذیرتھی کہ اسی دوران سسرالی ملزمان شوہرکرم علی دیگرمیرداتا’صالح شروغیرہ کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوا اورباپ بیٹی کوساتھیوں کی مددسے تشدد کانشانہ بناکرکلہاڑی کے پے در پے وارکرکے سسرسلمان کوشدیدزخمی کرڈالا’ دونوں باپ بیٹی جان بچاکرپناہ حاصل کرنے کیلئے مسجد پہنچ گئے’ امام مسجد کی اطلاع پرپولیس نے فرارہوجانے والے حملہ آورملزمان کی تلاش شروع کردی’ جبکہ زخمی ہونے والے باپ بیٹی کوہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔