اوکاڑہ : زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا، 3 افراد زخمی
زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑا، 3 افراد زخمی , چک نمبر 21 جی ڈی میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوگیا۔دونوں گروپوں میں پہلے تلخ کلامی ہوئی جو بعدمیں ہاتھا پائی میں تبدیل ہوگئی، جبکہ دورانِ جھگڑا مبینہ طور پر اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔واقعے کے نتیجے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سٹی اوکاڑہ منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کر رہے ہیں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق جھگڑے کے اصل محرکات اور واقعے میں ملوث افراد کا تعین کیا جا رہا ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔