تازہ ترین

کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں گھات لگائے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔ مبینہ مقابلہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے اہلکاروں کے ساتھ پیش آیا۔ سی سی ڈی ٹیم زیرِ حراست ملزم عرفان کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم عرفان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، جبکہ حملہ آور ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

 

 

 

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عرفان دو درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تلاش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement