راولپنڈی: بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو لوٹنے والا 3 رکنی گینگ گرفتار
مورگاہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے والے 3 رکنی بین الاضلاعی گینگ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 3 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد ہوا، جس میں 22 موبائل فون، 15 لیپ ٹاپ، 100 ایئرپوڈز اور 100 گھڑیاں شامل ہیں۔ملزمان بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے انہیں لوٹتے تھے۔ مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار گینگ سے تفتیش جاری ہے اور دورانِ تفتیش مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔