تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن)سواری اٹھانے کی رنجش پرمسافر بس ڈرائیورنے طیش میں آکر بس دوسری بس سے ٹکرادی’ راستہ روک کرڈنڈوں’سوٹوں سے عملہ اورمسافروں پر حملہ’ توڑ پھوڑ’ ٹائرپھاڑڈالے’ کنڈیکٹرسے ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی’ مسافروں کی منت سماجت پر جان چھوٹی سیکرٹری آر ٹی اے کا سخت ایکشن’ روٹ پرچلنے والی بسوں کو تھانے میں بند کردیا’ حملہ آور بس مالکان عملہ کے خلاف مقدمہ درج’ موضع صادق پورکے رہائشی رسول بخش نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ وہ ندیم بس کمپنی کامنیجرہے , صادق آبادسے اپنی کمپنی کی بس نمبریCBA-075 پر عملہ کے ہمراہ ہارون آباد جارہاتھا کہ فیروزہ شہر کے نزدیک المدینہ کمپنی کی بس نمبریBYB-2662نے اوورٹیک کرتے ہوئے بس ان کی بس سے ٹکرادی جس سے بس کی فرنٹ سکرین ٹوٹ گئی’ اسی دوران المدینہ کمپنی کی بس میں سوارڈنڈوں سوٹوں سے درجن بھرافراد نے ان کی بس پرحملہ کرتے ہوئے زبردست توڑ پھوڑ کی ’ ٹائرپھاڑڈالے اورکنڈیکٹرسے75ہزارروپے کی نقدی چھین لی’ بس میں سوارمسافروں نے منت سماجت کرکے بمشکل جان چھڑوائی’ واقعہ پرسیکرٹری آر ٹی اے نے سخت ایکشن کرتے ہوئے المدینہ بس کمپنی کی مسافروں بسوں کوتھانے میں بند کرکے حملہ آورملزمان اعظم کمبوہ’ عظیم کمبوہ’ طارق کمبوہ’ مٹھو’ عرفان’ عمر’ وسیم باجوہ’ عباس ودرجن بھرنامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement