تازہ ترین

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے بعد لاہور میں پٹرول کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

حکومت سے مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلانhttps://www.rehbernews.com/news_single_category.php?id=86834

صدر لاہور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہڑتال کے دوران شہر کے 375 پٹرول پمپس بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے براہِ راست آپریٹ کیے جانے والے تقریباً 150 پٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، جہاں شہری پٹرول اور ڈیزل حاصل کر سکیں گے۔

دوسری جانب متعلقہ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ ایندھن کی فراہمی میں کسی بڑے بحران سے بچا جا سکے اور شہریوں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔

 

Leave A Comment

Advertisement