تازہ ترین

لاہور میں پولیس کانسٹیبل کو ڈکیتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیاگیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کانسٹیبل حذیفہ ہربنس پورہ کے علاقے میں واردات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ کانسٹیبل حذیفہ اور اس کے ساتھی سے غیر قانونی اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے دونوں کو  حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ پولیس اہلکار کی مبینہ غیر قانونی سرگرمی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement