سندر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھوڑوں کی ریس پر جوا کھیلنے والے 12 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان مین ملتان روڈ پر ٹریفک روک کر گھوڑوں کی ریس کروا رہے تھے، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔سندر پولیس کی ٹیم نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ریس میں جوا لگانے والے 12 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ریس میں دوڑنے والی گھوڑی، نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement