پنجاب : سی ٹی ڈی کے آپریشنز ، 13دہشتگرد گرفتار ،پاکپتن سے ’’را ‘‘کا خطرناک دہشتگرد بھی پکڑا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی نے 98 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جس کے دوران 13دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان نے کہا کہ پاکپتن سے ’’را ‘‘کا خطرناک دہشت گرد واجد گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی شناخت عثمان ۔نعیم ۔عبدالمنان ۔واجد ۔اسامہ ۔عثمان۔حسن ۔بابر کے نام سے ہوئی ، دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،ہینڈ گرنیڈ 1، ائی ای ڈی بم 3. ڈیٹونیٹرز12 اور فیوز وائر 35 فٹ برآمد ہوئے۔گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 13 مقدمات درج کر لیے گئے، پنجاب بھر میں رواں ہفتے کے دوران 1595 کومبنگ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 55416 افراد کو چیک کیا گیا۔