لاہور: 12 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا ملزم گرفتار
ستوکتلہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر فوری واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔حکام نے بتایا کہ ملزم نوید احمد نے بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جس کے بعد واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔