تازہ ترین

مبینہ بھتہ خوری کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر مانگا منڈی پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ محمد موسیٰ کی مدعیت میں بھتہ خوری سمیت دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا مؤقف ہے کہ وہ ریت کی ٹھیکیداری کے کاروبار سے وابستہ ہے اور نامزد ملزمان مسلسل اسے بھتے کی ادائیگی کے لیے دباؤ میں لا رہے ہیں۔ملزمان نے ابتدا میں 5 کروڑ روپے، بعد ازاں 3 کروڑ روپے اور اب 71 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ بھتہ ادا نہ کرنے کی صورت میں اسے زبان اور ناک کاٹنے، گولیاں مارنے اور سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ملزمان کی جانب سے شوٹرز، اشتہاری ملزمان اور اسلحے کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جس کے باعث مدعی اور اس کے اہل خانہ شدید خوف کا شکار ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement