کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 2 افراد زخمی
مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔
سرجانی ٹاؤن کے علاقے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 32 سالہ محب کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے
کورنگی بلال چورنگی کے قریب مقامی کمپنی کی چھت پر فائرنگ سے 42 سالہ واحد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لیجایا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔