رحیم یارخان : رشوت وصول کرنے والے شوسل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصدکوانٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارکرگرفتارکرلیا، رقم برآمد
رحیم یارخان(أن لائن)درجہ چہارم میں ملازمت کاجھانسہ دیکر 20ہزارروپے کی رشوت وصول کرنے والے شوسل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصدکوانٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مارکرگرفتارکرلیا’ رشوت میں وصول کی گئی رقم برآمد’ مقدمہ درج’ شہری منیر احمد کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرنگرانی سرکل انسپکٹرانٹی کرپشن نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارکرسوشل ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کے نائب قاصد محمد شاہد جس نے درجہ چہارم میں ملازمت کاجھانسہ دیکر 20ہزارروپے کی رشوت وصول کی تھی کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رشوت میں وصول کی گئی 20ہزارروپے کی رقم برآمدکرکے حراست میں لینے کے بعد مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔