تازہ ترین

میاں بیوی میں جھگڑے کے دوران مبینہ فائرنگ، بیوی جاں بحق، شوہر زخمی.

منڈی احمد آباد کے نواحی گاؤں ویرکے میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے دوران مبینہ فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

عبدالخالق ڈوگر نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ ثمینہ بی بی پر پسٹل سے فائر کرنے کی کوشش کررہا تھا کہ خاتون نے پسٹل پکڑنے کی کوشش کی، اسی دوران گولی چلنے سے عبدالخالق کے کندھے میں گولی لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔زخمی حالت میں عبدالخالق نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ پر فائر کردیا، جس کے نتیجے میں گولی ثمینہ بی بی کے سینے میں جا لگی۔دونوں زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ثمینہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جبکہ عبدالخالق کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور ریفر کردیا گیا۔پولیس نے خاتون کی لاش تحویل میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement