اوکاڑہ : امام بارگاہ کے متولی اور اس کے دو بیٹوں پرمبینہ حملہ دونوں بیٹے لہولہان
درجن بھر افراد کا امام بارگاہ کے متولی اور اس کے دو بیٹوں پر. کلہاڑی . آہنی راڈ . بیلچے سے مبینہ حملہ دونوں بیٹے لہولہان ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل. مقدمہ درج ، حسین گڑھ کے رہائشی سید علی کامران کے امام بارگاہ کے متولی محمد اشرف کی ملزم ساجد عرف شانی سے نامعلوم وجہ پر تلخ کلامی ہو گئی.جو جھگڑے میں بدل گئی. ملزم کے درجن بھر ساتھیوں. عابد خالد. صادق وغیرہ نے متولی کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا متولی کے دو بیٹے یاسر اور نعمان والد کو بچانے آگے بڑھے تو ملزمان نے آہنی راڈ اور بیلچے سے جان لیوا وار کئے دونوں بھائی لہولہان ہو کر زمین پر گر پڑے . ملزمان موقع سے فرار ہوگئے. شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ساؤتھ سٹی منتقل کر دیا گیا. پولیس تھانہ شیرگڑھ نے وقوعہ کا مقدمہ نمبر 393/26 درج کر کےتفشیش شروع کر دی ہے.