بلوچستان میں سیکیورٹی فوسرز کی کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی فوسرز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 12 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اگست کو کارروائیاں ’’ردالفتنہ 3‘‘ کے تحت جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے سلسلے کا حصہ تھیں۔5 اگست کو بلوچستان کے ضلع واشک میں سیکیورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا۔ سیکورٹی فورسز کی بر وقت اور مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔ 6 اگست کو مستونگ میں ایک اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مزید 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا ایک ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔