تازہ ترین

سندھ پولیس کو قتل کے مقدمے میں پانچ برس سے مطلوب اشتہاری ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔  موبائلز اسکواڈ ناکا شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لیا تھا۔کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر اے کیٹگری کا اشتہاری نکلا، ملزم کے خلاف تھانہ استورث گنج شکارپور سندھ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے 5 سال سے لاہور میں روپوش تھا۔ گرفتار ملزم عبدالکریم قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا ہے اور متعلقہ پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement