تازہ ترین

لمز یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبعلم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔متوفی کی شناخت احمد عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع قصور کا رہائشی تھا اور یونیورسٹی میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام (NOP) کے تحت زیر تعلیم ہونے کے ساتھ ہاسٹل میں مقیم تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبعلم کی موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا، جبکہ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement