تازہ ترین

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافی ناطق ریحان پر تشدد کے معاملے پر 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔  صحافی ناطق ریحان پر پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لیا اور تشدد میں ملوث چار اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ معطل ہونے والے اہلکاروں میں زین العابدین، محمد مصدق، نجمم الحسن اور محمد فرحان شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنزلاہور نے چاروں پولیس اہلکاروں کی محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔

Leave A Comment

Advertisement