رحیم یارخان : حکومت مخالف ریلی نکالنے ’سڑک بندکرکے نعرہ بازی کرنے پرپاکستان تحریک انصاف کے تین ممبران صوبائی اسمبلی سمیت 30سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج ،11گرفتار
رحیم یارخان(أن لائن)حکومت مخالف ریلی نکالنے ’سڑک بندکرکے نعرہ بازی کرنے پر پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے تین ممبران صوبائی اسمبلی سمیت 30سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا’11گرفتار’ گرفتارجنرل سیکرٹری کو رات گئے رہا کردیاگیا’ بانی تحریک انصاف کی قید کے تین سال مکمل ہوجانے پرممبران اسمبلی چوہدری اعجازشفیع’ ڈاکٹرفیصل جمیل’ صائمہ کنول ٹکٹ ہولڈرجام اکبرسوجل ’حسان مصطفی’ سمیت 30سے زائدافراد کی جانب سے حکومت مخالف ریلی نکالنے سڑک بندکرکے نعرہ بازی کرنے پر پولیس نے سب انسپکٹرمحمدارشد کی مدعیت میں ممبران اسمبلی سمیت 30سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ضلع بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے چھاپے مارکر 11کارکنوں سکندرانور’ حاجی عمران’ عمرفاروق’ شوکت علی’ فراز’ طارق’ دلشاداحمد’صدرورام’ مہراظہر’ ناصر’ محمدشہزاد’ محمدشعیب’ محمدوسیم’ محمدکاشف کو گرفتارکرکے حوالات منتقل کرنے کے بعدکارروائی شروع کردی۔