سیکیورٹی فورسز کی ساران تنگی میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کےتحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس دوران سران تنگی میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ فورسز نے خفیہ اطلاعات پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔