تازہ ترین

رحیم یارخان(أن لائن) ڈاکوؤں اورپولیس میں فائرنگ کاتبادلہ ایک ڈاکوماراگیا’ ساتھی فرار’ شناخت نہ ہونے پرپولیس نے مارے جانیوالے ڈاکوکی نعش ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہونے والے ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا.

اسسٹنٹ سب انسپکٹرعبدالقادر نفری کے ہمراہ چک64پی نوروالا روڈ پر معمول کی ناکہ بندی پرموجودتھا کہ دوموٹرسائیکلوں پرسوارمشتبہ افراد کوروکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ بندی توڑکر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے’ تاہم تعاقب کرنے جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکوماراگیا’ ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے’ مارے جانیوالے ڈاکوسے پولیس نے پسٹل برآمدکرلیا’ شناخت نہ ہونے پرمقابلے کے دوران مارے جانے والے ڈاکوکی نعش کوہسپتال منتقل کرنے کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹرکی مدعیت میں مارے جانیوالے اورفرارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement