کراچی : گھریلو تنازع پر باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں فائرنگ کے واقعے میں باپ نے بیٹے کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ رفیق علی کے نام سے ہوئی جسے مبینہ طور پر گھریلو تنازع پر نشانہ بنایا گیا۔واقعے میں ملوث ملزم والد کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔