لاہور : خاتون کے قتل کا معما حل، شوہر اور سوتیلا بیٹا ہی ملوث نکلے
وحدت کالونی میں چند روز قبل 40 سالہ خاتون ثنا کے قتل کے مقدمے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق تحقیقات میں خاتون کے قتل میں اس کے شوہر شیراز خان اور سوتیلے بیٹے عبداللہ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملزمان شیراز خان اور عبداللہ نے خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔واقعے کے بعد پولیس نے مقتولہ کے بیٹے عبداللہ کو موقع واردات ہی سے حراست میں لے لیا تھا۔پولیس نے مقتولہ کے شوہر شیراز خان کی پنجاب سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہو رہا تھا، تاہم پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ مرکزی ملزم شیراز خان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پولیس کی خصوصی ٹیم نے گرفتار کیا۔