تازہ ترین

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایدھی سینٹر  پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔  ترجمان نے بتایا کہ آج ملازمین کو سیلری دینے کیلئے بینک سے کیش نکلوایا گیا، دو موٹر سائیکلوں پر سوار چاروں مسلح ملزمان نے واردات کی اور  65 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملازمین سے ابتدائی معلومات حاصل کی جارہی ہے، ملازمین کے مطابق 4 ملزمان ہیلمٹ پہنے آئے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہے اور تفتیش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ ایدھی سینٹر غریبوں اور لاوارثوں کا سہارا ہے، واقعے کی فوری جانچ پڑتال کرکے ملزمان کو انجام تک پہنچایا جائے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Leave A Comment

Advertisement