اسلام آباد: گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کا کیس، پولیس افسر کی اہلیہ و قاری کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں پولیس افسر کی اہلیہ اور قاری کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اعلیٰ پولیس افسر کے گھر 13 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کی ہلاکت کے مقدمے میں پولیس افسر کی اہلیہ اور بچوں کو پڑھانے والے قاری کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
2 روز قبل اعلیٰ پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ مبینہ گھریلو تشدد کے باعث چل بسی تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملازمہ کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں تھانہ شمس کالونی میں درج کیا گیا ہے۔ ابتدائی معائنے میں ملازمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔
پولیس افسر محمد بن اشرف نےگفتگو میں بتایا تھا کہ ملازمہ ہمارے پاس کافی عرصے سے رہ رہی تھی، واقعے کے بعد ہم نے خود پولیس سے رابطہ کیا۔