لاہور : چکن اور فارمی انڈے مزید مہنگے
مارکیٹ میں مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت بڑھا کر 512 روپے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح برائلر مرغی کا فارم ریٹ 325 روپے، تھوک قیمت 339 روپے جبکہ پرچون قیمت 353 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی 8 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی نئی قیمت 241 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے۔
ایک دن قبل برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ 21 روپے فی کلو اضافے کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 504 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر کی فارم قیمت 320 روپے فی کلو مقرر کی گئیتھی، جبکہ ہول سیل ریٹ 334 روپے اور پرچون قیمت 348 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہرتھا۔ دو روپے فی درجن اضافے کے بعد فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 235 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی تھی۔
Leave A Comment