لاہور : خاتون سے پرس چھیننے والاملزم گرفتار
لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتی خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ملزم احسن کو سنگھ پورہ سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے لٹن روڈ کے علاقے میں راہ چلتی خاتون سے پرس چھینا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے خاتون کے پرس میں موجود موبائل فون، نقدی اور شناختی کارڈ برآمد کر لیے گئے ہیں۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔