تازہ ترین

لاہور میں ایک اور زندگی اتائیت کی بھینٹ چڑھ گئی،سندر کی رہائشی مدیحہ کو طبعیت خراب ہونے پر قریبی کلینک لے جایا گیا جہاں اتائی ڈاکٹر کی جانب سے بچی کو انجکشن لگایا گیا۔پولیس کے مطابق انجکشن لگتے ہی بچی کی طبعیت بگڑ گئی، بچی کو تشویشناک حالت میں سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 5 سالہ مدیحہ جانبر نہ ہو سکی۔اتائی کلینک کو عملہ تالہ لگا کر فرار ہوگیا، پولیس نے اتائی ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

Leave A Comment

Advertisement